ETV Bharat / international

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک شدومد سے جاری - آصفہ بھٹو زرداری

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی رہنما مریم نواز اور آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ 'انہیں لگتا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے تو یہ انکی بھول ہے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا گیا تو ہماری بہنیں جدوجہد کیلئے تیار ہیں'۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:29 PM IST

حکومتی پابندی اور سیکڑوں کارکنوں کی گرفتاری کے ایک روز بعد پاکستانی اپوزیشن کے حامیوں نے ملتان میں ریلی نکالی۔ اس دوران بڑی تعداد میں اپوزیشن کے حامیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ بد انتظامی اور نااہلی کی بنا پر استعفی دیں۔

ویڈیو

پاکستان کی عمران خان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری اقدام کے تحت ان کی گرفتاریاں کی گئی ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس سے پہلے پولیس نے 370 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرنے کا اعتراف کیا تھا ، جب کہ حزب اختلاف کے گروپوں نے یہ تعداد 1،800 سے زیادہ بتائی ہے۔

ملتان میں حکام نے اس علاقے کا موبائل فون نیٹ ورک بھی بند کردیا۔ فروری کے بعد جب سے وبا شروع ہوئی پاکستان میں 398،000 سے زیادہ کیسز اور 8،025 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ریلی میں شرکت کی اور وزیر اعظم عمران خان کو کووڈ 18 سے تعبیر کیا۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے جبر کے باوجود عوام نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر فیصلہ دے دیا ہے کہ اب سلیکٹڈ کو جانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.