ETV Bharat / international

بھارت اور جاپان کے درمیان سپلائی اور سروسز کے تبادلے کا معاہدہ - india

بھارت اور جاپان کے مابین اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مختلف معاملات کے لیے سپلائی اور خدمات کے باہمی تبادلے کا ڈھانچہ قائم ہو سکے گا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:30 PM IST

بھارت اور جاپان نے دفاع کے شعبے میں تعاون کے پیش نظر مزید ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کی فوجیوں کے درمیان ساز و سامان کی سپلائی اور سروسز کے باہم تبادلے کی خاطر معاہدہ کیا ہے۔

یہ معاہدہ بھارت کے مسلح فوجیوں اور جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان سپلائی اور خدمات کے باہمی التزام کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

اس سے متعلق معاہدے پر دفاع کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور جاپان کے سفیر سوزوکی ساتوشی نے بدھ کے روز دستخط کیے۔

یہ معاہدہ ہونے کے بعد بھارت اور جاپان کے مسلح فورسز کے درمیان دو طرفہ تربیتی سرگرمیوں، اقوام متحدہ امن قیام کی مہموں، بین الاقوامی سطح پر انسانی اور راحت رسانی کی مہموں اور باہمی طور پر متفق دیگر سرگرمیوں کے دوران سپلائی اور خدمات کے باہمی تبادلے کے لیے ڈھانچہ قائم ہو سکے گا۔

اس معاہدے سے بھارت اور جاپان کی فوجیوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھے گا اور دو طرفہ دفاعی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.