ETV Bharat / international

ساؤتھ کوریا : کورونا وائرس سے متاثرین میں اضافہ

ساؤتھ کوریا میں اب کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 156 ہو گئ ہے، سب سے زیادہ کیسز شینوآنجی چرچ میں سامنے آئے ہیں۔

south korea
south korea
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 11:56 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:23 AM IST

ساوتھ کوریا میں ناول کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے 52 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 156 ہو گئی ہے۔ چین کے بعد سنگا پور، جاپان اور ساؤتھ کوریا سب سے زیادہ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

کوریئن سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 39 کیسز دائیگو میں شینوآنجی چرچ میں پائے گئے ہیں۔

شینوآنجی چرچ کے اب تک 80 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں 10 فروری کو ایک 61 سالہ خاتون میں وائرس پایا گیا تھا، جس کے بعد یہاں سے ہر دن کورونا وائرس کے نیے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
امولیا چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں
تاریخ میں آج کا دن

دئیگو علاقے کے مئیر نے لوگوں سے درخواست کی 'وہ گھر میں ہی رہیں اور اپنا خیال رکھیں'۔ دئیگو میں 25 لاکھ لوگ رہتے ہیں، اور یہ ساؤتھ کوریا کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔

ساؤتھ کوریا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایک افراد ہلاک ہو چکا ہے۔ چین میں اس وائرس سے اب تک دو ہزار 236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ روز 118 موتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرین کی تعداد 75 ہزار 465 تک پہنچ گئی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.