ETV Bharat / international

لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس 22 برس بعد دوبارہ شروع

لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس شروع کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ریلوے وزیر شیخ راشد نے کہاکہ 'ہم ریلوے لائن کے ذریعے لاہور میٹروپولیٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں کو دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں اور لاہور-واہگہ شٹل سروس اس سمت میں پہلا قدم ہے'۔

author img

By

Published : Dec 15, 2019, 6:27 PM IST

ای ٹی وی بھارت
لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس 22 برس بعد دوبارہ شروع

پاکستان ریلوے نے 22 بر س کے طویل وقفے کے بعد لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس دوبارہ شروع کی ہے۔

روزانہ چلنے والی لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس ہفتہ کو دوبارہ شروع ہو گئی۔ پہلے اس شٹل ریل سروس کو سات دسمبر سے شروع کیا جانا تھا تاکہ واہگہ بارڈر یا جلو پارک میں ہونے والی 'بيٹنگ دی ریٹریٹ 'کو دیکھنے کے لئے آنے والےسینکڑوں مسافر آرام سے پہنچ سکیں۔

لاہور-واہگہ شٹل ریل سروس شروع کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ریلوے وزیر شیخ راشد نے کہاکہ 'ہم ریلوے لائن کے ذریعے لاہور میٹروپولیٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں کو دوبارہ جوڑنا چاہتے ہیں اور لاہور-واہگہ شٹل سروس اس سمت میں پہلا قدم ہے'۔

آئندہ 15 دن میں لاہور سے رائی ونڈ کے درمیان مسافر ٹرین چلے گی۔ جنوری میں لاہور-گوجرانوالہ ٹرین سروس شروع کی جائے گی جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے'۔

لاہور سے چل کر واہگہ بارڈر پہنچنے میں شٹل ٹرین ایک گھنٹے کا وقت لے گی۔ جلو پارک پر رکنے سے پہلے یہ دیگر مقامی اسٹیشنوں پر بھی رکے گی اور روزانہ تین چکر لگائے گي جس سے ایک ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: 'بنگال میں لاء اینڈ آرڈر سے مودی کو آگاہ کیا جائے گا'

پاکستان ریلوے نے شٹل ٹرین کے تین ڈبوں کو مینار پاکستان اور واہگہ بارڈر پر رینجر پریڈ اور دیگر تصاویر سے سجایا ہے۔ لاہور سے واہگہ کا کرایہ 30 روپے رکھا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.