ETV Bharat / international

جاپان: شنزو آبے اور ان کی پوری کابینہ مستعفیٰ - یوشی ہیڈے سوگا

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:11 AM IST

جاپان کے نئے وزیراعظم اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی رہنما یوشی ہیڈے سوگا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد بہت سی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

یوشی ہیڈے سوگا کا وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سابق وزیراعظم شنزو آبے اور دیگر اراکین کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سابق وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ایک خراب معاشی نظام کی بحالی پر فوری توجہ دی جائے'۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے رہنما یوشی یوشی ہیڈے سوگا آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 اگست کو شنزو آبے نے خراب صحت کی وجہ سے استعفی دینے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ شنزو آبے نے گذشتہ ماہ ناسازی صحت کی بنا پر وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے آج اپنے نئے رہنما کا انتخاب کرلیا۔ شنزو ایبے کے جانشین یوشی ہیڈے سوگا کو 377 ووٹ ملے جبکہ دیگر دو دعویداروں نے مشترکہ طور پر 157 ووٹ حاصل کئے۔

یوشی ہیڈے سوگا کے انتخاب کے بعد پارٹی کے ارکان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعظم شنزو ایبے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گئے۔ سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہنے والے شنزو ابے نے گذشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم آج ابے کے وفادار حامی اور چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہِدے کو ان کے جانشین کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.