ETV Bharat / international

غیر مسلم سعودی قبرستان میں پُراسرار دھماکہ، دو زخمی

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 10:47 PM IST

مکہ مکرمہ کے گورنریٹ کے ترجمان سلطان الدوسری کی جانب سے جاری بیان میں اسے بزدلانہ واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

غیر مسلم سعودی قبرستان میں پُراسرار دھماکہ، دو زخمی
غیر مسلم سعودی قبرستان میں پُراسرار دھماکہ، دو زخمی

فرانسیسی قونصل جنرل کی موجودگی میں منعقدہ تقریب کے دوران آج سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ کے ایک غیر مسلم قبرستان میں پُراسرار دھماکہ ہوا۔

ابتدائی خبروں کے مطابق اس واقعے میں یونانی قونصل خانے کا ایک اہلکار اور ایک سعودی سکیورٹی اہلکار کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے گورنریٹ کے ترجمان سلطان الدوسری کی جانب سے جاری بیان میں اسے بزدلانہ واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ جدہ کے غیرمسلم قبرستان میں اس واقعے کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز متحرک ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے غیرمسلم قبرستان کو گھیرے میں لیکر صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

عرب میڈیا کےمطابق جدہ کا الخواجات قبرستان کوئی پانچ سو سال قدیم ہے۔ اس میں عالمی جنگوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سمیت برطانوی اور پرتگالی فوجی اور گزشتہ صدیوں کے دوران ہلاک ہونے والے غیر مسلمین کی تدفین کی گئی تھی۔ قبرستان کی دیکھ بال اور فنڈنگ مغربی سفارتخانے کرتے آئے ہہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.