ETV Bharat / international

Lahore blast: لاہور میں دھماکہ، دو افراد کی موت اور 17 زخمی - رہائشی مکان میں دھماکہ

لاہور Lahore کے صوبہ پنجاب کے جوہر ٹاؤن Johar Town میں احسن ممتاز اسپتال کے قریب ایک رہائشی مکان میں دھماکہ blast ہونے سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے۔

several injured in explosion in pakistan's Lahore
پاکستان: لاہور میں دھماکہ متعدد افراد زخمی
author img

By

Published : Jun 23, 2021, 1:24 PM IST

Updated : Jun 23, 2021, 2:22 PM IST

لاہور Lahore کے علاقے جوہر ٹاؤن Johar Town کے ایک گھر میں دھماکہ blast ہونے سے دو افراد کی موت اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Lahore blast: لاہور میں دھماکہ، دو افراد کی موت اور 17 زخمی

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے قریب واقع گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے کچھ راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی ریسکیو ٹیم emergency rescue team کے ترجمان نے بتایا کہ "اب تک ہم یہ طے نہیں کر سکے ہیں کہ گیس پائپ لائن پھٹ گئی یا یہ سلنڈر پھٹا تھا۔''

ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔

سٹی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے متعلقہ پولیس عہدیداروں کو واقعہ کی اطلاع کے بعد جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ڈپٹی کمشنر نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈوں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

Last Updated : Jun 23, 2021, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.