افغانستان کے پروان صوبے کی سرکاری ترجمان وحیدہ شاہکار نے جمعرات کے روز بتایا کہ 'پہلے واقعہ میں پروان صوبے میں آج علی الصبح تصادم کے دوران افغانستان کی صوبائی فوج کے سات جوان اور ایک عسکریت پسند مارا گیا جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 'سیاگرڈ ضلع میں مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے تصادم ہوا۔ اس میں ایک فوجی زخمی ہو گیا اور ممکن ہے کہ دو فوجیوں کو عسکریت پسندوں نے پکڑ لیا۔
افغانستان کی علاقائی فوج گاؤں اور اضلاع کی حفاظت کے لیے دور دراز علاقوں میں محدود تعداد میں موجود ہے۔ صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ 'جنوبی زابل صوبے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم اور بعد میں شاهجوی ضلع میں بدھ کو ہوئے فضائی حملے میں طالبان کے 18 عسکریت پسند مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 'طالبان کے کئی عسکریت پسندوں کے ذریعہ شاہ جوی میں متحدہ افغان سیکورٹی فورسز کی حفاظتی چوکی پر حملہ کے بعد صوبائی فوج نے تعاون کے لیے فضائیہ کو بلایا۔ علاقے میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے دوران تین بچے زخمی ہو گئے۔