ETV Bharat / international

افغانستان میں مدرسہ دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہوئی

وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدرسے میں ایک دستی بم پھٹا تھا۔

seven people killed in madrasa blast in Afghanistan

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 2:42 PM IST

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کے ایک مدرسے میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ذرائع نے یہ اطلاع جمعرات کو دی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ مدرسے میں ایک دستی بم پھٹا تھا۔

اتوار کو کابل میں عیدگاہ مسجد کے قریب ایک اور دھماکہ ہوا۔ طالبان کے ایک ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 32 دیگر زخمی ہوئے۔ عبوری حکومت کے ترجمان کے مطابق اس حملے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.