ETV Bharat / international

سلامتی کونسل نے افغانستان میں واقع اقوام متحدہ کے کمپلیکس پر حملے کی مذمت کی

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:47 PM IST

ہرات میں واقع اقوام متحدہ کے کمپلیکس پر 30 جولائی کو ہوئے حملے میں افغان سکیورٹی فورس کا ایک گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Security Council condemned attack on UN compound in Afghanistan

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ ہرات میں اقوام متحدہ کے کمپلیکس اور اس کے اہلکاروں پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہرات میں واقع اقوام متحدہ کے کمپلیکس پر 30 جولائی کو ہوئے حملے میں افغان سکیورٹی فورس کا ایک گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے حملے میں ہلاک ہونے والے گارڈ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ انہوں نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے ارکان کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں، اقوام متحدہ کے کیپلیکسوں اور اس کے اہلکاروں پر جان بوجھ کر کئے گئے حملے جنگی جرائم ہیں اور ان جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

ارکان نے طالبان کے حملے کے بعد افغانستان میں جاری بڑے پیمانے پر جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں جاری مسلح تصادم سے متاثرین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور شہریوں پر جان بوجھ کر کئے جارہےحملوں ک سخت الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں افغان وزیر دفاع کے گھر پر حملہ

واضح ہو کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی ملک میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور طالبان نے ملک کے 85 فیصد سے زیادہ علاقے پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان نے ملک کے مختلف صوبائی دارالحکومتوں کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے، اس دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم جاری ہے اور طالبان نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی کو ہٹایا نہیں جاتا تب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.