عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کا خطرہ برقرار ہے اور اس کا دوسرا دور بھی شروع ہونے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
روس میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان میلتا ووزنووك نے روشیا 24 براڈ کاسٹر سے یہ بات کہی۔
ترجمان نے روسی علاقے کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقوں میں کوروناوائرس انفیکشن کی روک تھام سے متعلق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ ابھی اس کا خطرہ برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وبا کا خطرہ شدید ہے۔ پہلے دور کے بعد دوسرا دور بھی شروع ہو سکتا ہے۔