ETV Bharat / international

اسرائیل میں 24 لاکھ طلبا دوبارہ اسکولوں کا رخ کریں گے - اسرائیل

اسرائیل میں مئی ماہ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد نئے معاملات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔ اب ایسے میں اگر دوبارہ اسکولوں کو کھولنے کی جازت دے دی گئی ہے، تو کیا دوبارہ کیسز میں اضافہ نہیں ہوگا؟

sdf
sfd
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 7:14 PM IST

اسرائیل نے اپنے نئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا ہے، حالانکہ کورونا وائرس کے کیسز میں مستقل طور پر اضافہ جاری ہے۔

ویڈیو

منگل سے ملک بھر میں زیادہ تر اسکولوں میں تعلیم کا آغاز ہو جائے گا۔ اس دوران تقریبا 24 لاکھ طلبا اسکولوں کا رخ کریں گے۔

حالانکہ 23 علاقے ایسے ہیں جہاں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے، ایسے علاقوں میں اسکولوں کو تاخیر سے کھولا جائے گا۔

تیسری جماعت اور اس سے اوپر کے طلبا کو کلاس روم میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ زیادہ تر کلاسز میں طلبا کی تعداد 18 تک ہی محدود کر دی گئی ہے۔

مڈل اور ہائی اسکول کے طلبا ہفتے میں دو بار کلاس روم میں تعلیم حاصل کریں گے، جبکہ اسباق کو ڈیجیٹل ذرائع سے یاد کریں گے۔

خیال رہے کہ مئی میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے بعد نئے معاملات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

اسرائیل میں اب تک ایک لاکھ 16 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 939 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.