سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جمعہ کے روز کووڈ 19 ویکسین لگائی گئی۔
سعودی عرب کے وزیر صحت نے کہا کہ 'وژن 2030 کے دائرہ کار کے تحت کورونا سے بچاؤ کی پالیسی علاج سے بہتر ہے۔'
وزیر صحت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی صحت پہلے ہے۔ متعینہ وقت میں محفوظ اور بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ ویکسین فراہم کرنا اور اسے شہریوں تک پہنچانے کا کام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'سعودی عرب کورونا وائرس وبائی بیماری کا سامنا کرنے میں دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک ہے۔'
یہ تبصرہ سعودی عرب کو اس ماہ کے شروع میں پیزفر اور بائیو ٹیک کے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی کھیپ موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔
مملکت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے 3،61،903 کیسز ہیں جبکہ اس بیماری سے 352،815 لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔
ابھی تک 6168 افراد کورونا سے متعلقہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے یہ ویکسین لگوائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا انجام بھی صدام حسین کی طرح ہی ہوگا: حسن روحانی