ETV Bharat / international

مسجد حرام کی تیسری توسیع ملتوی - سعودی عرب میں مکینوں پر سفری پابندی عاید

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2015ء میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا افتتاح کیا تھا۔تیسری توسیع کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان مسعیٰ کے رقبے میں 57000 مربع میٹر کا اضافہ ہونے کا امکان ہے اور وہاں 70000 نمازی بیک وقت نماد ادا کر سکتے ہیں اور ایک گھنٹے میں تقریباً 118000 افراد سعی کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے مسعیٰ میں ایک گھنٹے میں 44000 افراد کی گنجائش تھی۔

مسجد حرام
مسجد حرام
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:22 AM IST

Updated : Mar 26, 2020, 8:56 AM IST

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کے لیے کئی نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ ان کے تحت سعودی عرب کے 13 علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے احکامات کے بعد حرمین شریفین کے امور کے ذمے دار ادارے (پریزیڈینسی) کے سربراہ شیخ عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے متعلقہ حکام کو مسجد الحرام کی تیسری توسیع کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

جنرل پریذیڈینسی نے سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے الحرمین الشریفین میں زائرین کے تحفظ کے لیے ایک بڑے پیکج پر کام شروع کردیا تھا۔

اس کے تحت پہلے کعبۃ اللہ (مسجد الحرام) میں عمرے پر پابندی عاید کردی گئی تھی اور حال ہی میں مسجد الحرام کے تمام ذیلی دروازوں کو بند کردیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایئر کنڈیشننگ اور ہوا کے نظاموں کی صفائی ستھرائی کے کام کو تیز کردیا گیا ہے۔

مسجد الحرام کی بالائی چھت اور تہ خانے کو بند کیا جاچکا ہے اور الحرمین الشریفین میں کام کرنے والے خادمین کی تعداد میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ایک نئے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ان کے تحت سعودی عرب کے تیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2015ء میں مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا افتتاح کیا تھا۔اس کے تحت مسجد الحرام کی مرکزی عمارت کو مشرق کی سمت بہت وسیع کیا گیا ہے۔ ،مسعیٰ (صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کی جگہ) کو وسیع کیا گیا ہے اور اس کی منزلیں بڑھا دی گئی ہیں۔

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دارالحکومت الریاض میں مقیم افراد پر ان شہروں سے باہر جانے یا ان میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ان شہروں میں سوموار کو اعلان کردہ کرفیو کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔اب اس کرفیو کا آغاز شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے ہوا کرے گا اور یہ صبح چھے بجے تک جاری رہے گا۔

اس توسیع کے تحت حالیہ برسوں کے دوران میں مسجد الحرام سے ملحقہ فلائی اوور ، سیڑھیاں ،مرکزی خدمات کی عمارت،اسپتال زائرین کے استعمال کے لیے سرنگیں ،مسجد کی جانب آنے والے پُل تعمیر کیے گئے ہیں۔

مسجدالحرام کی عمارت کا کل رقبہ 1470000 مربع میٹر ہے اور توسیعی رقبہ 32000 مربع میٹر ہے۔یوں اس حصے میں تین لاکھ عبادت گزار بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔اس سے ملحقہ رقبہ 17500 مربع میٹر ہے اور وہاں 280000 نمازی سما سکتے ہیں۔

تیسری توسیع کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان مسعیٰ کے رقبہ میں 57000 مربع میٹر کا اضافہ ہوا ہے اور وہاں 70000 نمازی سما سکتے ہیں اور ایک گھنٹے میں قریباً 118000 افراد سعی کرسکتے ہیں۔اس سے پہلے مسعیٰ میں ایک گھنٹے میں 44000 افراد سما سکتے تھے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 8:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.