بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ طالبان کی افغان سرزمین کو کسی بھی طرح دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
انھوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہ وہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات کی ذمہ داری کے لیے بین الاقوامی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے اور امداد فراہم کرنے والوں کو بلا روک ٹوک اور براہ راست رسائی دی جانی چاہیے۔
وزیر خارجہ نے افغانستان میں ایک وسیع بنیادوں پر مشتمل حکومت بنانے کا مطالبہ کیا جو افغان معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔
وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔انسانی ضروریات کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ مدد فراہم کرنے والوں کو بلا روک ٹوک اور براہ راست رسائی دی جائے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی مصروفیات افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی کی وجہ سے چلیں گی۔ یو این ایس سی کی قرارداد 2593 ، جو عالمی جذبات کی عکاسی کرتی ہے ، کو ہمارے نقطہ نظر کی رہنمائی جاری رکھنی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری : جی 4 ممالک
واضح رہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز اپنے عالمی ہم منصبوں کے ساتھ یو این جی اے کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر کئی ملاقاتیں کیں اور افغانستان اور انڈو پیسفیک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔