دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے اس کی ویکسین بنانے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں۔ اسی درمیان روس سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ویکسین کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شارجہ سے بھارت آنے والے 152 مسافر کورونا متاثر
ویکسین کے سلسلے میں بھارت میں واقع روسی سفارت خانے نے کہا کہ یہ کورونا انفیکشن کے خلاف تیار کی جانے والی پہلی کامیاب ویکسین ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بھارت میں بنی ویکسین کے بھی کلینکل ٹرائل چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ویکسین کا بھی ٹرائل کیا جارہا ہے۔