ETV Bharat / international

پانی کی سطح کم کرنے کے لیے چین میں ندی کا باندھ کھول دیا گیا - چین میں سیلاب

چین میں پانی کی سطح کو کم کرنے کے لئے کچھ دیگر ندیوں کے ڈیم اور پشتے تباہ کر دیے گئے۔ اس طرح اتوار کی صبح دریائے چوہی کے راستے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے بعد پانی کی سطح میں 70 سینٹی میٹر تک کم ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 6:02 PM IST

وسطی چین میں حکام نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کو کم کرنے کی کوشش کے تحت پانی کو خارج کرنے کے لئے ندی کا ڈیم کھول دیا۔

ویڈیو

چین کی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے بتایا ہے کہ صوبے آنہوئی میں سیلاب بڑھنے کے بعد دریائے حوثی ڈیم کو کھول دیا گیا۔

سی سی ٹی وی نے بتایا کہ اتوار کی شام 2 ہزار سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے باہر نکالا گیا ہے۔

پانی کی سطح کو کم کرنے کے لئے کچھ دیگر ندیوں کے ڈیم اور پشتے تباہ کر دیے گئے۔ اس طرح اتوار کی صبح دریائے چوہی کے راستے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے بعد پانی کی سطح میں 70 سینٹی میٹر تک کم ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

رواں برس زبردست بارش کے نتیجے میں متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

پانی کو خارج کرنے کے لئے ڈیموں اور پشتوں کو دھماکے سے اڑانے کا عمل انتہائی بدترین حالات میں کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل سنہ 1998 میں زبردست سیلاب کی وجہ سے یہ عمل انجام دیا گیا تھا، جس میں 2000 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ گھر تباہ ہوئے تھے۔

وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق تقریبا 1. 18 لاکھ افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا گیا ہے اور سیلاب سے ہونے والے براہ راست نقصان کا تخمینہ 49 ارب یوآن (7 بلین امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.