روسی وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک نے روسی چینل روسیا۔24 کو بتایا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایران کے خلاف لگائی گئی پابندی غیر قانونی ہے اور گزشتہ 12 مہینوں میں ایران نے 15 لاکھ بیرل پیداوار کی کٹوتی کی ہے جو اس کی معیشت کے لیے بہت برا ہے۔
مسٹر نوواک نے کہا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایران کو اپنے تیل کے پیداوار اسی سطح پر کرنے کا حق ہے جتنا پابندی عائد کئے جانے سے پہلے تھا۔