منگل کو چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس دعوے کو مسترد کردیا، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت چین کے سرحدی تنازع کے دوران چینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ، زاؤ لیجیان نے پریس بریفنگ کے دوران چینیوں کے بھاری نقصان کی اطلاعات کو 'جعلی خبر' قرار دیا۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
سفارتکار کے اس بیان سے بھارتی وزیر وی کے سنگھ کے اس بیان کی تردید ہوتی ہے، جس میں انہوں نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ گلوان وادی میں تصادم کے دوران کم از کم 40 چینی فوجی ہلاک ہوگئے۔