میانمار کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی سرکار نے بیرون ملک میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس وطن لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے اب تک بیرون ملک میں پھنسے ہوئے 17،640 شہریوں کو وطن لایا گیا ہے۔
یہ اطلاع میانمار کی وزارت خارجہ نے دی ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ کے بعد سے بین الاقوامی تجارتی ہوائی جہاز کے آپریشن معطل کردیئے گئے ہیں۔
حکومت خصوصی طیارہ کے ذریعے پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لا رہی ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ 54 شہریوں کو کولمبیا اور 147 کوسنگاپور سے دو طیاروں کے ذریعے واپس لایا گیا۔