ETV Bharat / international

اسرائیل میں آج سے کھلیں گے مذہبی مقامات - اسرائیل میں مذہبی مقامات

صحت کے وزیر کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے تین ہزارایکٹیو کیسز ہیں۔ وہیں 27 مارچ کو اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 13435 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

sdf
dfs
author img

By

Published : May 20, 2020, 11:13 AM IST

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک میں بدھ کی صبح سے مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

اس طرح اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں یہودی عبادت خانے، مسجد اور چرچ آج صبح سے کھل جائیں گے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری ، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔

اسرائیل میں كووڈ -19 کی روک تھام کے لئے 25 مارچ کو مذہبی مقام بند کر دیئے گئے تھے۔ یہاں کے وزیر صحت نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ ملک میں ریسٹورنٹس، بار اور نائٹ کلبوں پر عائد پابندی کو 27 مئی سے ہٹا لیا جائے گا۔ ساتھ ہی سوئمنگ پول اور ہوٹل بھی 27 مئی سے کھل جائیں گے، جبکہ تقریب ہال 14 جون سے کھولے جائیں گے۔

صحت کے وزیر کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے تین ہزارایکٹیو کیسزہیں۔ وہیں 27 مارچ کو اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 13435 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.