ETV Bharat / international

پاکستان: پانچ مئی سے گھریلو پرواز کی خدمات پر پابندی عائد کرنے کی سفارش - Recommendation to ban domestic flight services

این سی او سی نے بین ریاستی، انٹر سٹی عوامی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) پر بھی پابندی عائد کر دی جبکہ 50 فیصد استعداد والی نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Pakistan
Pakistan
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:09 PM IST

پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے آئندہ پانچ سے 20 مئی تک گھریلو پروازوں پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔

این سی او سی نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ این سی او سی نے عید کے تہوار کے پیش نظر آٹھ سے 16 مئی تک کی چھٹیوں کی منظوری دی اور چھٹیوں کے دوران تمام سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام اپنے گھروں میں رہ کر تہوار منا سکیں۔

فورم نے بین ریاستی، انٹر سٹی عوامی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) پر بھی پابندی عائد کر دی جبکہ 50 فیصد استعداد والی نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس نے ملک میں صحت نظام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے 6000 ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی اجازت دی ہے۔

قبل ازیں این سی او سی کے صدر اسد عمر نے کہا کہ کووڈ-19 اسپتال، ملک میں پیدا ہونے والے آکسیجن کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ استعمال میں لا رہے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5480 نئے کیسز آئے ہیں اور اس وائرس سے 150 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 815711 تک پہنچ گئی ہے اور 708193 افراد اس سے نجات پا چکے ہیں جبکہ اس وبا کے سبب اب تک 17680 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.