ETV Bharat / international

Reason for Closure of Afghan Universities: افغانستان میں یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ مخلوط تعلیمی نظام ہے

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 5:24 PM IST

افغانستان میں طالبان کے قائم مقام وزیر تعلیم عبدالباقی حقانی نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے علاوہ یونیورسٹیوں کی بندش کی ایک بڑی وجہ Reason for Closure of Afghan Universities مخلوط نظام تعلیم ہے۔

taliban education minister
افغانستان میں طالبان کے قائم مقام وزیر تعلیم عبدالباقی حقانی

افغانستان کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر عبدالباقی حقانی نے اتوار کو کہا کہ یونیورسٹیوں کی بندش کی وجہ Reason for Closure of Afghan Universities مخلوط تعلیم اور معاشی بحران ہے۔ Co education in Afghanistan

ذرائع کے مطابق، طالبان کے وزیر تعلیم نے کہا کہ انہیں لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز بنانا ہوں گی اور اضافی لیکچررز کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی جن کے لیے زیادہ وقت اور اضافی بجٹ درکار ہے۔

حقانی نے حال ہی میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد کے حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے افغان طلباء کے مسائل Problems of Afghan students پر تبادلہ خیال کیا۔

حقانی نے کہا "ہم نے افغان طلباء کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہمیں پاکستانی حکام کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستان نے افغان طلباء کے لیے سالانہ وظائف میں 500 کا اضافہ بھی کیا ہے۔ افغانستان کو ہر سال 1500 وظائف فراہم کیے جائیں گے،"۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban on Female Education: امارت اسلامیہ افغانستان خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی ملک کو افغان طلبہ کو اسکالرشپ براہ راست دینے کی اجازت نہیں ہوگی، اسکالرشپ دینے کا انتظام وزارت تعلیم کے ذریعے ہوگا۔‘

انہوں نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آزاد یونیورسٹیوں کی تعمیر کی بھی تجویز دی ہے۔

حقانی نے مزید کہا "پاکستان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افغان طلباء کے لیے ایک مثالی ملک ہے کیونکہ یہ ملک سستا ہے اور افغان عوام کے ساتھ مماثلت رکھتا ہے۔"

واضح رہے کہ پاکستان میں مختلف یونیورسٹیوں میں افغان طلبہ سکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی اجازت لیکن مخلوط تعلیم کی نہیں

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکل ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیوں میں علیحدہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مغرب کی حمایت یافتہ حکومتوں کے ادوار میں خواتین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں جہاں مخلوط نظام تعلیم تھا۔

بین الاقوامی برادری نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ طالبان لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی کی اجازت دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.