ETV Bharat / international

کرغیزستان میں انتخابی نتائج کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر - کرغیزستان میں احتجاج

مسلم اکثریتی ملک کرغیزستان میں انتخابات کے ابتدائی نتائج کی اطلاع سے یہ ظاہر ہوا کہ بیلٹ میں شامل 16 میں سے صرف 5 جماعتوں نے کرغیز پارلیمنٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ان نتائج کے بعد حزب اختلاف کے حامی سڑکوں پر ہیں۔

سفد
سدف
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 4:36 AM IST

وسطی ایشیائی ملک کرغیزستان میں انتخابی نتائج کے بعد ملک کے دارالحکومت بشکیک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر اتر آئے، جنہوں نے حکومت نواز جماعتوں کو فتح دلانے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ووٹ کے نتائج کو منسوخ کریں اور دوبارہ انتخابات کرائیں، کیوںکہ بہت سارے ووٹرز پر دباؤ بنایا گیا یا انہیں رشوت دی گئی ہے۔

دارالحکومت بشکیک کے علاوہ کرغیزستان کے دو دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

ابتدائی نتائج میں دو پارٹیوں برمیڈک اور میکنیم کرغیزستان کو اکثریت ملی ہے۔ حکومت کی حامی سمجھی جانے والی پارٹی برمیڈک نے تقریبا 26 فیصد ووٹ حاصل کیا۔

حزب اختلاف کی جماعتیں 7 فیصد ضروری ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئیں، جس کے سبب ان کے حامی نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انٹرفیکس کے ذریعہ پیر کی شام اتوار کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کی اطلاع سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ بیلٹ میں شامل 16 میں سے صرف پانچ جماعتوں نے کرغیز پارلیمنٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

کرغیزستان کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تقریبا 55 فیصد رائے دہندگان نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.