ETV Bharat / international

President Kovind in Dhaka: صدررام ناتھ کووند نے بانی بنگلہ دیش کو خراج عقیدت پیش کیا - رام ناتھ کوون د کا دورہ بنگلہ دیش

صدر رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ President Kovind in Dhaka پہنچنے کے بعد سب سے پہلے بنگ بندھو میموریل میوزیم میں بانی بنگلہ دیش شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش Pays homage to Sheikh Mujibur Rahman کیا۔ صدر رام ناتھ بنگلہ دیش کے 50ویں یوم فتح کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

President Ram Nath Kovind pays homage to the founder of Bangladesh Sheikh Mujibur Rahman
صدررام ناتھ کووند بانی بنگلہ دیش کو خراج عقیدت پیش کیا
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 4:00 PM IST

Updated : Dec 15, 2021, 4:50 PM IST

صدر رام ناتھ کووند نے ڈھاکہ کے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا، "صدر کووند بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے بہادر دلوں کو قومی شہداء کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "جنگ آزادی کے نظریات کو سمجھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کا جذبہ ہمارے خیالات اور اعمال کی رہنمائی کرتا رہے۔"

courtesy tweeter
بشکریہ رام ناتھ کووند ٹویٹر

اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بنگ بندھو میموریل میوزیم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

courtesy tweeter
بشکریہ رام ناتھ ٹویٹر

قبل ازیں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند صبح ساڑھے گیارہ بجے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر بدھ کے روز ڈھاکہ پہنچے President Kovind arrived in Dhaka ۔ جہاں ان کا استقبال بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد اور خاتون اول راشدہ حامد نے کیا۔

صدر 15 سے 17 دسمبر تک بنگلہ دیش کے 50ویں یوم فتح کی تقریبات Bangladesh's 50th Victory Day celebrations میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

کووند کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ممبران پارلیمنٹ اور سکریٹری خارجہ بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Kovind Visit To Bangladesh: صدر کووند بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہاتھا کہ "یہ دورہ ڈھاکہ میں 50 ویں یوم فتح کی تقریبات کے تناظر میں ہے جس میں بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے صدر کووند کو مہمان خصوصی کے طور پر بھارت کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا ہے۔"

شرنگلا نے کہا کہ صدر کا دورہ ڈھاکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ جغرافیائی جگہ، ورثے، تاریخ اور جنگ آزادی کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ نئی دہلی کی حمایت کے مشترکہ تجربے پر مبنی ہیں۔

وہیں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ بھارت کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سال کے شروع میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے مومن نے کہا "تاریخ میں شاذ و نادر ہی ہے کہ بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کا ایک ہی سال میں کسی پڑوسی ملک کا دورہ کیا ہو۔ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔

Last Updated : Dec 15, 2021, 4:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.