ETV Bharat / international

کورونا: سعودی عرب کی سبھی مساجد میں نمازوں پر پابندی

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 11:08 PM IST

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ نے بتایا کہ اس طرح کی پابندی کی پاسداری اسلامی شریعت کے اصول وفروع کے تحت ایک مذہبی فریضہ ہے۔

کورونا: حرمین شریفین کے علاوہ سعودی عرب کی سبھی مسجدوں میں نمازوں پر پابندی

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی عرب نے مملکت بھر میں حرمین شریفین کے علاوہ سبھی مسجدوں میں جمعہ اور پانچوں وقت کے نمازوں کی ادائیگی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں مساجد میں نمازوں کی ادائی معطل کرنے کا فیصلہ سینیر علماء پر مشتمل کونسل اور وزیر صحت کے درمیان اجلاس میں کیا گیا ہے۔

مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق شہری اپنے گھروں سے باہر صرف الحرمین الشریفین میں نمازیں ادا کر سکیں گے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمد العیسیٰ نے بتایا کہ اس طرح کی پابندی کی پاسداری اسلامی شریعت کے اصول وفروع کے تحت ایک مذہبی فریضہ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شریعت میں لوگوں کو یہاں تک کہا گیا ہے کہ منہ سے کچھ کھانے کے بعد اگر بدبو آ رہی ہو تو ایسے افراد جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے گریز کریں۔ اور کسی مہلک وائرس کا شکار ہونے کا معاملہ تواس سے بھی بڑا ہے۔

سعودی عرب نے اب تک کرونا وائرس کے 133 کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ان میں زیادہ تر افراد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اورمملکت میں لوٹنے کے بعد ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.