فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولوکونولوجی اینڈ سسمالوجی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سات بجکر سات منٹ پر آئے اس زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.6 تھی
۔ زلزلے کا مرکز سارنگاني صوبے کے الابیل شہر سے تقریبا 10 کلو میٹر شمال مشرق میں 96 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
![ASCEF](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/2711695_1017_cb5d88b7-70e9-472c-98f3-c0704607b7fe.png)
زلزلے کے جھٹکے ارد گرد کے كوروناڈل سٹی، جنرل سینٹوس سٹی ، ساؤتھ كوٹاباٹو، ڈاواسٹی، ٹاكورونگ سٹی، سلطان كڈاراٹ، كڈاپون سٹی اور کیگيان ڈی اورو سٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔
انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلے سے کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے تاہم ابھی اس طرح کے مزید جھکٹے آنے کا خدشہ ہے۔