ETV Bharat / international

بھگت سنگھ کی یاد میں تقریب کے انعقاد کے لئے پاکستان کی عدالت میں عرضی دائر - etv bharat urdu

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے صدر راشد قریشی نے صوبائی حکومت کے ذریعہ پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہ دئے جانے پر لاہور ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

singh
singh
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 9:50 AM IST

پاکستان کی ایک عدالت میں جمعرات کو ایک عرضی دائر کر اپیل کی گئی ہے کہ آئندہ 23 مارچ کو بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی 90 ویں برسی پر تقریب کے انعقاد کی اجازت کے لئے پنجاب حکومت کو ہدایت دی جائے۔

بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے صدر راشد قریشی نے صوبائی حکومت کے ذریعہ پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہ دئے جانے پر لاہور ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

حکومت پنجاب نے کہا کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے پروگرام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

راج گرو، سکھدیو اور بھگت سنگھ کو 23 مارچ 1931 کو لاہور میں برطانوی حکومت نے سانڈرس قتل معاملے میں پھانسی دی تھی۔

قریشی نے عدالت میں عرضی دائر کر کے تینوں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شادمان چوک پر پروگرام کے انعقاد کے لئے اجازت طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.