ETV Bharat / international

پاکستان: سندھ میں ریلی، مودی سمیت کئی رہنماؤں کے پلے کارڈز کا استعمال - غلام مرتضی سید

جدید سندھی قوم پرستی کے بانیوں میں سے ایک غلام مرتضی سید کے 117 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آزادی کے حامیوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

Placards of PM Modi, other world leaders raised at pro-freedom rally in Pakistan's Sindh
پاکستان: سندھ کی ریلی میں مودی سمیت کئی رہنماؤں کے پلے کارڈز کا استعمال
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 9:31 AM IST

پاکستان کے سندھ میں آزادی کے حامیوں نے ریلی میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے پلے کارڈز کا استعمال کیا ہے۔

جدید سندھی قوم پرستی کے بانیوں میں سے ایک غلام مرتضی سید کے 117 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آزادی کے حامیوں کے ذریعہ نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

  • آزادی کے نعرے:

اتوار کے روز پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں غلام مرتضی سید کے آبائی شہر سان میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس دوران لوگوں نے آزادی کے نعرے لگائے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 'سندھ زمانۂ قدیم ہی سے ویدک مذہب کا گہوارہ رہا ہے، جہاں برطانوی سلطنت نے ناجائز طور پر قبضہ کیا تھا اور اس کے بعد 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کردیا گیا'۔

  • ثقافتی شناخت کی حفاظت:

جئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع محمد برفت نے کہا ہے کہ 'تاریخ میں کئی وحشیانہ حملوں کے باوجود سندھ نے ایک متنوع، ہم آہنگ اور روادار معاشرے کی حیثیت سے اپنی ایک الگ تاریخی اور ثقافتی شناخت کو برقرار رکھا ہے۔ جہاں مختلف ثقافتیں پروان چڑھ رہی ہیں'۔

محمد برفت نے کہا کہ 'غیر ملکی اور مقامی لوگوں کی زبانیں اور نظریات نے نہ صرف ایک دوسرے کو متاثر کیا ہے بلکہ انسانی تہذیب کے مشترکہ پیغام کو قبول اور جذب بھی کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'مشرق و مغرب سے مذاہب، فلسفوں اور تہذیب کی اس تاریخی ترکیب نے ہمارے مادر وطن سندھ کو انسانیت کی تاریخ میں ایک الگ مقام عطا کیا ہے'۔

خیال رہے کہ سندھ میں متعدد قوم پرست جماعتیں ہیں، جو آزاد سندھ قوم کی وکالت کر رہی ہیں۔ وہ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر یہ معاملہ اٹھا رہے ہیں اور پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر قرار دے رہے ہیں جس نے جبراً سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ یہاں کے قدرتی وسائل کا استحصال کرتا ہے اور خطے میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔

'ہماری قوم امن، اتحاد و انسانیت اور انسانی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارا ملک ہزاروں برسوں سے زمین پر ایک آزاد قوم کی حیثیت سے قائم ہے'۔

واضح رہے سندھ کے عوام سندھ کے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ یہ تحریک جی ایم سید اور پیر علی محمد راشدی کی سربراہی میں سنہ 1967 میں شروع کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.