بین الاقوامی سطح پر تجارت کے فروغ اور براہ راست ادایئگی کے سلسلے میں پنگ پاؤگ (PingPong) نے پیش رفت کرتے ہوئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پنگ پاؤگ پوری دنیا میں سب سے تیز ابھرنے والا سرحد پار بزنس ٹو بزنس (B2B) ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے۔
اس اقدام کو بھارت میں گھریلو فروخت کنندگان کے لیے عالمی بازار تک پہنچ اور رقم کی ادائیگی میں شفافیت لانے کے لیے اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔
پنگ پاؤگ کے ہیڈ آف سیلز سیدھاتھ پرساد کے مطابق ' دنیا بھر میں بھارت تیز تر ابھرنے والی معیشت ہے۔ ہماری کوشش رہے گی کہ آن لائن ادائیگی کے سلسلے میں اخراجات اور نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔'