جاپان کے شیزوکا میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
کیوڈو نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کو شمدا شہر کے نزدیک پہاڑیوں میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر صوبہ میہ کے یوکوہاما شہر جا رہا تھا۔ اس حادثے میں پائلٹ کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ سے پائلٹ کی لاش برآمد کرلی ہے۔
مزید پڑھیں:
یمن میں ہوائی اڈے پر حملہ ، 25 افراد ہلاک ، 100 زخمی
پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پیش آیا۔ ہوا زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر قابو سے باہر ہو گیا تھا۔