ETV Bharat / international

Philippines Plane Crash: فلپائن میں طیارہ حادثہ میں اب تک 45 لوگوں کی موت - ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارہ

فلپائن میں لینڈ کرتے وقت ایک فوجی طیارہ سی - 130 گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 92 افراد سوار تھے۔ اس طیارہ حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

Philippines Plane Crash
فلپائن میں طیارہ حادثہ میں اب تک 45 لوگوں کی موت
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 11:06 AM IST

فلپائن کی فضائیہ (پی اے ایف) کا سی۔ 130 ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارہ اتوار کے روز سولو صوبے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ حادثے میں کم از کم 45 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت نے حادثے کی جانچ کے احکام دیئے ہیں۔
وزیر دفاع ڈیلفن لورینزا نے ٹویٹ میں کہا کہ سی۔ 130 حادثے کی پوری جانچ کی جائے گی۔ راحت اور بچاؤ مہم مکمل ہوگئی ہے۔
فلپائن کے مسلح دستوں کے چیف آف اسٹاف جنرل سلیریٹو سوبیجانا نے ایک بیان میں کہا کہ 96 لوگوں کو لے جارہا طیارہ ہوائی پٹی پر اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
فلپائن کی سرکاری خبر رساں اجنسی نے بتایا کہ طیارہ میں سوار زیادہ تر مسافروں میں پیدل فوج ڈویژن ٹریننگ یونٹ کے نئے فوجی سوار تھے۔ حادثے میں علاقے کے دو شہری بھی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے افغانستان کے دو اضلاع پر کیا قبضہ

واضح رہے کہ سوبیجانا نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ یہ افسوسناک خبر ہے۔ ہوائی جہاز رن وے پر نہیں اترسکا۔ پائلٹ نے اسے دوبارہ قابو کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ایسا نہ کرسکا اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Philippines Plane Crash: فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.