فلپائن کے صوبہ اپایاؤ میں ایک ٹرک کے پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں گرنے کے سبب کم از کم 19 افراد کی موت اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 7 بجے اس وقت پیش آیا جب كونرشہر سے حکومت کی طرف سے بیج اور نقدی ا مداد لے کر یہ لوگ اپنے گاؤں جا رہے تھے ۔
ٹرک کے کھائی میں گرنے سے 19 افراد کی موت ہو گئی اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ٹرک میں زیادہ تر بزرگ سوار تھے ۔
پولیس نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا ۔ جس کی وجہ سے ٹرک کھائی میں گر گیا ۔ فلپائن میں گاڑیوں اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔