ETV Bharat / international

پشاور کی مسجد میں خواتین کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد خواتین دوبارہ پشاور کی تاریخی سنہری مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکیں گی۔

author img

By

Published : Mar 1, 2020, 2:21 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:34 AM IST

Peshawar mosque opens doors for women after 25 years
پشاور کی مسجد میں خواتین کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت

سنہری مسجد میں 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین باجماعت نماز جمعہ ادا کرتی تھیں لیکن علاقہ میں دہشت گرد سرگرمیوں کی وجہ سے یہ سلسلہ رک گیا تھا۔ اب جبکہ یہاں حالات پرامن ہوگئے ہیں تو خواتین پھر سے اس مسجد میں نماز جمعہ ادا کرسکیں گی۔

تقریباً 25 سال بعد سنہری مسجد میں خواتین کےلیے نماز جمعہ کا باجماعت اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مسجد کے باہر ایک بینر آویزان کیا گیا ہے جس میں خواتین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سنہری مسجد آسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں مسجد کے قریب آس پاس کے علاقوں میں کئی بم دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد خواتین کو مسجد میں باجماعت نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا گیا تھا اور اب پشاور کے علاقہ کینٹ میں امن و امان بہتر ہونے کے بعد تاریخی سہنری مسجد میں پھر سے خواتین نماز جمعہ باجماعت پڑھ سکیں گی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.