بھارت کے مالیاتی شعبے کے لئے ایک اہم پیشرفت میں پیپلز بینک آف چائنا نے قرض دینے والی بڑی ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن (ایچ ڈی ایف سی) میں 1.01 فیصد اسٹیک حاصل کیا ہے۔
بی ایس ای میں کمپنی کی جانب سے جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران چین کے مرکزی بینک نے ایچ ڈی ایف سی میں تقریبا 1.75 کروڑ کے شیرز حاصل کیے ہیں۔
یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قرض دینے والے کے شیئرز کی قیمت گرتی ہے۔ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایچ ڈی ایف سی کے اسٹاک کی قیمتیں 25 فیصد سے زیادہ گر گئیں ہیں۔
غیر ملکی پورٹ فولیو کے سرمایہ کاروں کو اس کمپنی میں 70.88 فیصد اسٹیک حاصل ہے جس میں سنگا پور حکومت کے 3.23 فیصد اسٹیک یعنی شیرز بھی شامل ہے۔
پیپلز بینک آف چائنا نے بی پی ایل سی اور رائل ڈچ شیل پی ایل سی سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں میں اسٹیکس حاصل کیے ہوئے ہیں۔