یہ ریلی بدھ کی رات ہرات شہر سے شروع ہوئی۔ ملک بھر میں اس طرح کی کئی ریلیوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کاپیسا، بگلان، نورستان اور سر پل صوبوں میں لوگ مسلح افواج کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔
طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی گورنر عبدالصبور کنی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بدھ کی شب طالبان کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا اور انہیں پیچھے دھکیل دیا۔
یو این آئی