ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے فنڈنگ کا آغاز

چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی سنگینی کے بعد اب چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے بھی میدا ن میں اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 3:14 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:53 PM IST

جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی خیرات کردہ رقم سے 58 لاکھ ریسرچ اداروں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لیے خرچ کی جائے گی۔
ناصرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لیے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے عطیہ کیے جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لئے مختص کئے گئے۔
موبائل تیار کرنے والی ایپل کمپنی کےمالک ٹم کک نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتےکرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیاجا سکے۔
اس مرض کا وائرس نمونیہ جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.