ETV Bharat / international

مشرف پر غداریٔ وطن کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ - جسٹس وقار احمد

اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے خلاف غدارئ وطن کے مقدمے کو محفوظ رکھ لیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کا فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔

Musharraf case
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 3:19 PM IST

اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداریٔ وطن کے مقدمے میں منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

کورٹ میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی قیادت والی سہ رکنی بینچ نے پوچھا کہ مشرف کے وکیل کہاں ہے؟ عدالت کی اسپیشل رجسٹرار نے بینچ کو مطلع کیا کہ مشرف کے وکیل عمرہ کے مبارک سفر پر گئے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کے اعلی صطحی زرائع کے مطابق اسپیشل رجسٹرار کی جانب سے یہ اطلاع دینے کے بعد جسٹس سیٹھ نے کہا 'سابق صدر کے وکیل کو اپنے دلائل رکھنے کے لیے آج تیسرا موقع دیا گیا تھا۔ کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے'۔

بعدازاں بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ مشرف کے وکیل 26 نومبرتک اپنے دلائل رکھ سکتے ہیں۔

اس مقدمے میں طلب کیے جانے کے بعد سکریٹری داخلہ حاضر ہوئے۔ خیال رہے کہ انھیں 24 اکتوبر کو سمن بھیجا گیا تھا۔

واضع رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سنہ 2013 میں سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے خلاف ملک کے ساتھ غداری کا الزام عائد کر کیس درج کروایا تھا۔ اب اگر پرویز مشرف اس کیس میں سزا یافتہ پائے گئے تو انہیں سزائے موت ہو گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.