ہندوستان نے پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو قنصلر رسائی فراہم کرنے کے لئے پاکستان قومی اسمبلی سے منظور شدہ جائزہ اور نظر ثانی بل 2020 میں عالمی عدالت انصاف کی دفعات کی عدم دستیابی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی عہدکی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے جائزہ ونظر ثانی بل 2020 سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ بل اس سلسلے میں خامیوں کے ساتھ نافذ آرڈیننس کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق کلبھوشن جادھو کے معاملے میں مؤثر جائزہ لینے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے اس کے پاس مشینری موجود نہیں ہے۔
یو این آئی