ETV Bharat / international

پاکستان: حافظ سعید کو 10 برس کی قید - حافظ سعید کو جیل

حافظ سعید کی سربراہی میں جماعت الدعوۃ، لشکر طیبہ کی اولین تنظیم ہے جس پر سنہ 2008 میں ممبئی پر حملہ کرنے کا الزام ہے، جس میں چھ امریکیوں سمیت 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 6:44 PM IST

پاکستانی تنظیم 'جماعت الدعوۃ' کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد مخالف عدالت نے 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

حافظ سعید پر سنہ 2008 میں ممبئی میں حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ برس 17 جولائی کو ٹیرر فنڈنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ لاہور کی اعلی سیکیورٹی کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

لاہور کی دہشت گرد مخالف عدالت نے حافظ سعید سمیت جماعت الدعوۃ کے 4 افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔

حافظ سعید کے دو بے حد قریبی ظفر اقبال اور یحی مجاہد دونوں کو پانچ پانچ برس کی قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ حافظ سعید کے داماد عبد الرحمن مکی کو 6 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے مجموعی طور پر جماعت الدعوۃ کے خلاف 41 کیسز درج کرائے گئے تھے۔ ان میں سے 24 کا فیصلہ ہو چکا ہے، جبکہ دیگر معاملے اے ٹی سی میں زیر التوا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.