ETV Bharat / international

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے پاکستان میں احتجاج جاری - مشرقی پاکستان کے لاہور

مشرقی پاکستان کے لاہور میں بدھ کے روز ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران تشدد کے بعد جمعہ کی ریلی نکالی نکالی گئی۔

Pakistani group demands French envoy be expelled

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 1:05 PM IST

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سینکڑوں کارکنوں نے جمعہ کے روز کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں حکومت سے فرانس میں پیغمبر اسلام محمد کے خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے پاکستان میں احتجاج جاری

اس دوران مظاہرین نے اپنی پارٹی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا، جنہیں گزشتہ سال فرانس کے خلاف گزشتہ برسوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹی ایل پی کے ایک مقامی رہنما، عدیل رضوی نے کہا کہ "حکومت کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔" انہوں پاکستانی پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا ''پیغمبر اسلام کی عزت کا تحفظ کیسے کیا جائے، اس پر بحث ہونی چاہئے۔"

مشرقی پاکستان کے لاہور میں بدھ کے روز ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران تشدد کے بعد جمعہ کی ریلی نکالی نکالی گئی۔ بدھ کے روز پرتشدد احتجاج میں کم از کم چار پولیس افسران اور دو مظاہرین ہلاک ہوئے تھے اور کم از کم 253 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تشدد اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے منگل کو کہا کہ وہ فرانسیسی سفارت خانے کو بند کرنے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے ٹی ایل پی کے مطالبے کو قبول نہیں کرے گی۔

بدھ کو بھی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ رضوی کی ٹی ایل پی پارٹی کو اب ایک عسکریت پسند تنظیم سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رضوی کی جماعت کی پرتشدد سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ٹی ایل پی حکومت کو بلیک میل نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ لبیک پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ، عوام پریشان

اکتوبر 2020 میں جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آزادی اظہار کے طور پر پیغمبر اسلام کے خاکوں کا دفاع کیا تب ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرنا شروع کیا۔

میکرون کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب ایک نوجوان مسلمان نے ایک فرانسیسی اسکول ٹیچر کا سر قلم کر دیا تھا، جس نے کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھائے تھے۔ ان تصاویر کو طنزیہ میگزین چارلی ہیبڈو نے دوبارہ شائع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.