ETV Bharat / international

پاکستانی حکومت پر سیاستدانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا الزام - شریف نے کہا ’’یہ قدم سیاسی دشمنی کے تحت اٹھائےجارہے ہیں۔ ایک مریض کو علاج سے دور رکھنا، اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف نے پاکستانی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے کیونکہ وہ ان کے لیڈروں کو جائز سہولیات مہیا نہیں کرا رہی ہے۔

پاکستانی حکومت پر سیاستدانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا الزام
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 3:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:50 PM IST

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کے رویہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے صدر نے پاکستان تحریک انصاف حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم کو جائز طبی سہولیات مہیا نہیں کرا رہی ہے بلکہ اس نے انہیں کارڈیک ایمبولینس تک دینے سے انکار کردیا۔

شریف نے کہا ’’یہ قدم سیاسی دشمنی کے تحت اٹھائےجارہے ہیں۔ ایک مریض کو علاج سے دور رکھنا، اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔

روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم کے نجی ڈاکٹر عدنان خان نے پنجاب کے چیف سکریٹری کو لکھے ایک خط میں حکومت سے مسٹر شریف کومسلسل خصوصی طبی نگرانی میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ شریف کو مناسب طبی سہولیات، جو کئی پریشانیوں سے نمٹنے کے لئے ہیں، نہیں دی جارہی ہیں اور صحت سے متعلق ان پریشانیوں کا علاج جیل میں ممکن نہیں ہے۔

پی پی پی جنرل سکریٹری نیئر حسین بخاری اور اطلاعات کی سکریٹری ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں فوری طور پر طبی امدادکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کسی کی زندگی کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہئے۔ عدالت کو اس قسم کے خصوصی طور پر خراب برتاؤ کا نوٹس لینا چاہئے، جس کے ذریعہ عمران خان اپنے سیاسی فریقوں کو نشانہ بنا کر اپنے عہدے اور طاقت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملس معاملے میں کورٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری بینک اکاؤنٹ معاملے میں عدالتی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں بند ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:50 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.