ETV Bharat / international

پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا: ایف اے ٹی ایف

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 1:44 AM IST

Updated : Oct 24, 2020, 1:51 AM IST

انسداد دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں سے متعلق فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔

pakistan-to-remain-on-grey-list-says-fatf
پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا: ایف اے ٹی ایف

یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 21 اکتوبر کو شروع ہونے والے سہ روزہ اجلاس میں کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی تمام 27 پیرامیٹرز پر عمل کرنے میں ناکام قرار دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ترکی نے پاکستان کا دفاع کیا اور اسے گرے لسٹ سے باہر کرنے کی وکالت کی۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش میں تھا، لیکن پاکستان ابھی اس میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگتا رہا ہے اور وہ ایف اے ٹی ایف کے معیاروں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ترکی نے تجویز پیش کی کہ ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے باقی 6 معیارات پر پورا اترنے کا انتظار کرنے کے بجائے ممبران کو پاکستان کے اچھے کام پر غور کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ ایک ایف اے ٹی ایف آن-سائٹ ٹیم کو اپنا تجزیے کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔

Last Updated : Oct 24, 2020, 1:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.