ETV Bharat / international

Indian wheat to Afghanistan: بھارت کا گیہوں پاکستان کے راستے افغانستان پہنچے گا

پاکسان نے بھارت کے گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے اپنے علاقے کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

imran khan
imran khan
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 7:44 AM IST

Updated : Nov 23, 2021, 8:36 AM IST

پاکستان نے انسانی امداد کے طور پر بھارت کے 50,000 میٹرک ٹن گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے اپنے علاقہ کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا پیر کے روز علان کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کا  ٹویٹ
پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کا ٹویٹ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے نئے قائم شدہ بین وزارتی رابطہ سیل (اے آئی سی سی) کے دورے کے دوران یہ اعلان کیا۔ انہوں نے اس دورے کے دوران اے آئی سی سی کی پہلی ایپکس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ’’عمران خان نے انسانی امداد کے طور پر بھارت کے 50,000 میٹرک ٹن گیہوں کو افغانستان بھیجنے کے لیے پاکستان کے راستے کا استعمال کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا۔''

وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان علاج کے لئے بھارت گئے افغان مریضوں کو اپنے ملک واپس لوٹنے میں مدد کرے گا ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کا  ٹویٹ
پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کا ٹویٹ
اس میٹنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مالیاتی مشیر شوکت فیاض، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور کئی اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔(یو این آئی)

Last Updated : Nov 23, 2021, 8:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.