ETV Bharat / international

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج، نواز شریف کے داماد گرفتار - مولانا فضل الرحمن

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز نے ٹویٹر کے ذریعے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی۔

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کی صف بندی، حکومت حرکت میں

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 1:32 PM IST

پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے متحرک ہونے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں ہے اور پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اتوار کو پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ٹویٹر پر دی۔

مریم نے کہا: ’’پولیس صبح سویرے کراچی میں ہمارے ہوٹل کے کمرے میں آئی اور دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا۔‘‘

آخری دن کی ریلی میں مریم شریف کے علاوہ بلاول بھٹو، شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمن اور عوامی پارٹی کے محمود وغیرہ شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماؤں کا نشانہ بنے رہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.