ETV Bharat / international

پاکستانی کابینہ نے بھارت سے اقتصادی تعلقات بحال کرنے کی تجویز مسترد کی - ہند پاک کشیدگی

پاکستانی حکومت نے کہا ہے کہ'بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے جموں و کشمیر میں ''غیر قانونی'' اقدامات واپس لیے جانے تک اس سے تعلقات بحال نہیں ہوں گے'۔

عمران خان
عمران خان
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:57 PM IST

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کی اجازت دینے کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سفارش پر غور کیا گیا۔ اس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • And today Cabinet stated clearly NO trade with India. PM made clear there can be no normalisation of relations with India until they reverse their illegal actions viz IIOJK of 5 Aug 2019. https://t.co/HDWt3kBM3c

    — Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 1, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کے وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہ 'آج کابینہ نے واضح طور پر بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے 'بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ''غیر قانونی'' اقدامات واپس لیے جانے تک اس سے تعلقات بحال نہیں ہوں گے'۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی کابینہ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کو منظوری دے دی ہے، جسے بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے پیش نظر ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.