ETV Bharat / international

پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 12 ویں نمبر پر

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 98 ہوگئی ہے۔

پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 12 ویں نمبر پر
پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 12 ویں نمبر پر
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 9:42 AM IST

میڈیا رپورٹز کے مطابق پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے معاملات دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاکستان سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 98 ہوگئی ہے۔ ملک میں 5000 سے زائد طبی کارکنان اس وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے جیو ٹی وی کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں میں یعنی جب سے حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے تو انفیکشن کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ 23 اپریل کو عالمی ادارہ صحت نے پابندیاں ختم کرنے کے خلاف پاکستان کو متنبہ کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم نے کہا تھا کہ ' جولائی کے وسط تک ایک اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے زائد کورونا معاملات سامنے آ سکتے ہیں۔ معیشت پر پڑنے والے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں اور غربت میں رہنے والے افراد کی تعداد کو دوگنا کردیتے ہیں۔

تاہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی اہمیت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتا ہے جیسا کہ دوسرے ممالک نے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.