ETV Bharat / international

'خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو تیاررہنے کی ہدایت' - current situation Afghanistan

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے اور پاکستان میں امن تباہ کرنے کی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنانے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ
جنرل قمر جاوید باجوہ
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 10:06 PM IST

ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

کانفرنس میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال،احتیاطی اقدامات پربھی گفتگو کی گئی۔آرمی چیف نے مؤثر بارڈر مینجمنٹ نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور داخلی سکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

آرمی چیف نے افغانستان سے غیر ملکی عملے کے انخلا میں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کوشاں ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنے کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنادیں گے۔

دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تعمیری روابط اور انسانی امداد ضروری ہے۔

کانفرنس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال خصوصاً پاک افغان سرحد پر سکیورٹی اور مختلف خطرات کے خلاف مؤثر حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے جامع بارڈر مینجمنٹ کے نظام کی افادیت پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی بدولت خطے میں بحرانی صورتحال کے دوران پاکستان کی سرحدوں اور داخلی سلامتی کی صورتحال برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

انہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں اور افغان باشندوں کے انخلا اور ٹرانزٹ سے متعلقہ کوششوں میں پاک فوج کے تعاون اور کردار کو سراہا اور امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:افغانستان کے لیے مختص فنڈز عالمی برادری بحال کرے: پاکستانی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے تعمیری روابط اور پائیدار انسانی امداد دیرپا امن اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحال اور پرامن خطے کے لیے تمام علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون ضروری ہے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.