ETV Bharat / international

کورونا متاثر سے ملاقات کے سبب پاکستانی وزیراعظم قرنطینہ میں جا سکتے ہیں - کورونا

ذرائع نے بتایا کہ خان نے 15 اپریل کو دنیا کے سب سے بڑے رضاکار ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی سے ملاقات کی اور فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 5:00 PM IST

ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کے رابطے میں آنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان خود سے قرنطینہ میں جا سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ خان نے 15 اپریل کو دنیا کے سب سے بڑے رضاکار ایمبولینس نیٹ ورک ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی سے ملاقات کی اور فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد، فیصل ایدھی نے وائرس کی علامتیں محسوس کی، بعد ازاں انہیں کورونا متاثر قرار دے دیا گیا۔

فیصل ایدھی پاکستان کے نامور مخیر شخص عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان نے منگل کے روز شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے سی ای او فیصل سلطان کے حوالہ سے اس کی جانکاری فراہم کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم اس وقت کابینہ کی میٹنگ میں مصروف ہیں، لیکن جیسے ہی وہ فارغ ہو جائیں گے، وہ تجویز کریں گے کہ ان کا ٹیسٹ لیا جائے۔ تاہم وزیر اعظم فی الحال قرنطینہ میں ہیں اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔

انہوں نے وبائی مرض کے خلاف لڑائی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا تعاون کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کو ان کی تدفین میں بھی مدد کی جا رہی ہے۔

پاکستان میں اب تک 197 افراد کی موت ہوچکی ہے اور 9،500 سے زیادہ ٹیسٹ مثبت ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.