سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ Pak Embassy in Serbia نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک عوامی پیغام شیئر کیا جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ آپ نے گھبرانہ نہیں Aap ne ghabrana nah ۔
سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نے عمران خان کے نیا پاکستان پر سوالات اٹھائے ہیں اور حکومت سے سوال کیا ہے کہ حکومت اپنے عہدیداروں سے کب تک خاموش رہنے کی توقع رکھتی ہے جب کہ انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ملک کے لوگ کس طرح شدید غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس میں عمران خان کے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی خراب حالت کی بھی عکاسی کی گئی، جس میں کہا گیا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے بلا معاوضہ کام کر رہے ہیں اور ان کے بچے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکولوں سے باہر کیا جا رہا ہے۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے ؟
سربیا میں سفارت خانے Pak Embassy in Serbia نے عمران خان اور نیا پاکستان کو ٹیگ کرکے ٹویٹ کیا "مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آپ کب تک یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری اہلکار خاموش رہیں گے اور آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے جنہیں گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی اور ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول سے باہر کردیا گیا ہے"۔
ایک اور ٹویٹ میں سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ نے عمران خان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ "میں معذرت خواں ہوں، میرے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز سربیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کیا گیا تھا لیکن اب یہ ٹویٹ وہاں موجود نہیں۔
یہ بھہ پڑھین:
صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اسی اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کی حکومت کی سخت تنقید کی گئی تھی اور ’آپ نے گھبرانا نہیں‘ کے عنوان سے ایک گانا بھی شیئر کیا گیا تھا لیکن اب یہ سارے ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان دفتر خارجہ کی معلومات کے مطابق سربیا میں پاکستان سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک Twitter account of Pak embassy in Serbia hacked ہوگیا ہے اور دفتر خارجہ اس کی انکوائری کررہا ہے۔‘
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے نہیں ہیں۔
پاکستان میں جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی اس ہفتے کے شروع میں 9.2 فیصد سے بڑھ کر 11.5 فیصد ہو گئی ہے، جو گزشتہ 20 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ نومبر میں ملک میں افراط زر کی شرح 9 فیصد سے زیادہ تھی اور 2021 میں فی کس آمدنی کم ہو کر 1,260 امریکی ڈالر رہ گئی۔